IPL ٹی-ٹوینٹی کرکٹ میں کل رات بینگلورو میں ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں رائل چیلنجرس بینگلور نے راجستھان رائلس کو 11 رن سے ہرادیا۔ رائل چیلنجرس بینگلور کی جانب سے راجستھان رائلس کو 206 رن کا جیت کا نشانہ ملا تھا لیکن وہ مقررہ 20 اوورس میں 9 وکٹ پر 194 رن ہی بنا پائی۔ راجستھان رائلس کیلئے Yashasvi جیسوال نے سب سے زیادہ 49 رن بنائے۔ رائل چیلنجرس بینگلور کیلئے Josh Hazlewood نے چار وکٹ حاصل کئے۔ اس سے قبل راجستھان رائلس نے ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ رائل چیلنجرس بینگلور نے مقررہ 20 اوورس میں پانچ وکٹ کے نقصان پر 205 رن بنائے۔ RCB کیلئے وراٹ کوہلی نے شاندار 70 رن اسکور کئے۔
آج چنئی میں، چنئی سُپرکنگس کا مقابلہ سن رائزرس حیدرآباد سے ہوگا۔ یہ میچ شام ساڑھے سات بجے سے کھیلاجائے گا۔×