IPL ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں، آج لکھنو کے اِکانہ کرکٹ اسٹیڈیم میں لکھنو سپر جائنٹس کا مقابلہ پنجاب کنگ سے ہوگا۔ یہ میچ شام ساڑھے سات بجے شروع ہوگا۔ دونوں ٹیموں کے پاس دو دو پوائنٹس ہیں۔ لکھنؤ تیسرے اور پنجاب پانچویں مقام پر ہے۔ لکھنو نے اپنا آخری میچ سن رائزرس حیدرآباد کے خلاف پانچ وکٹ سے جیتا تھا لیکن وہ ڈیلی کیپٹلس سے ایک وکٹ سے ہار گیاتھا۔ جبکہ دوسری طرف پنجاب نے گجرات ٹائنٹس کو11رن سے شکست دی تھی۔ کل رات وانکھیڑے اسٹیڈیم میں ممبئی انڈینس نے کولکاتہ نائٹ رائیڈرس کو آٹھ وکٹ سے ہرایا۔
کولکاتہ نائٹ رائڈرس نے میزبان ممبئی انڈینس کے سامنے جیت کیلئے 117 رَن کا نشانہ رکھا تھا۔ لیکنکولکاتہ نائٹ رائیڈرس 16 اعشاریہ دو اوورس میں 116 رَن بناکر آؤٹ ہوگئی۔ ممبئی انڈینس کی ٹیم ٹورنامنٹ میں اپنا پہلا میچ جیتنے کیلئے جدوجہد کررہی ہے کیونکہ اپنے سابقہ میچوں میں اسے گجرات ٹائٹنس اور چنئی سُپر کنگس نے ہرا دیا تھا۔ x