IPL کرکٹ میں، کَل رات لکھنو کے Ekana اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں Delhi کیپٹلز نے لکھنو سپر جائنٹس کو آٹھ وکٹ سے ہرا دیا۔ Delhiکی ٹیم نے 160 رن کا نشانہ دو وکٹ کھوکر حاصل کر لیا۔
اِس سے پہلے Delhi کیپٹلز نے ٹاس جیت کر لکھنو کی ٹیم سے بلے بازی کرنے کو کہا اور لکھنو سپر جائنٹس نے مقررہ 20 اوورس میں چھ وکٹ پر 159 رن بنائے۔
آج حیدر آباد کے راجیو گاندھی انٹر نیشنل اسٹیڈیم میں سن رائزرس حیدرآباد کا مقابلہ ممبئی انڈینس سے ہوگا۔ یہ میچ شام ساڑھے سات بجے شروع ہوگا۔x