IPL کرکٹ میں آج پنجاب کنگس کا مقابلہ دلّی کیپٹلز سے ہوگا۔ یہ میچ شام ساڑھے سات بجے سے جے پور کے سوائی مان سنگھ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
کل رات لکھنؤ کے ایکانہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سن رائزرس حیدرآباد نے رائل چیلنجرس بنگلورو کو 42 رن سے ہرادیا۔ جیت کیلئے 232 رن کے حصول کیلئے کھیلتے ہوئے رائل چیلنجرس بنگلورو کی ٹیم 19 اوور اور 5 گیندوں میں 189 رن بناکر آؤٹ ہوگئی۔ سن رائزرس حیدرآباد نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 20 اوور میں 231 رن بنائے تھے۔×