IPL ٹی-ٹوینٹی کرکٹ میں، آج ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں، ممبئی انڈینس کا مقابلہ ڈیلی کیپٹلز سے ہوگا۔ یہ میچ شام ساڑھے سات بجے سے کھیلا جائے گا۔
کل رات دلّی کے ارون جیٹلی اسٹیڈم میں کھیلے گئے ایک میچ میں راجستھان رائلز نے چنئی سُپر کنگس کو 6 وکٹ سے ہرا دیا۔ 188 رن کے حصول کے لیے کھیلتے ہوئے راجستھان رائلز نے چار وکٹ کے نقصان پر یہ نشانہ حاصل کر لیا۔ اس سے پہلے بلّے بازی کرتے ہوئے چنئی سُپر کنگس نے مقررہ 20 اوور میں 8 وکٹ کے نقصان پر 187 رن بنائے تھے۔×