IPL ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں کل رات چنئی کے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں پنجاب کنگس نے چنئی سُپر کنگس CSK کو 4 وکٹ سے شکست دی۔ پہلے بلے بازی کے لیے مدعو کیے جانے کے بعد چنئی سُپر کنگس 19 اوورس اور دو گیندوں میں 190 رن پر آؤٹ ہو گئی۔ CSK کے لیے Sam Curran نے 47 گیندوں میں سب سے زیادہ 88 رن بنائے اور Dewald Brevis نے بھی 26 گیندوں میں 32 رن بنائے۔
پنجاب کنگس کے لیے اسپن گیند باز یوزوِندر سنگھ چہل نے 4 وکٹ لیے، جبکہ ارشدیپ سنگھ اور مارکو جینسن نے دو-دو وکٹ لیے۔ پنجاب کنگس نے 6 وکٹ پر 194 رن بنا کر تب جیت حاصل کر لی، جب دو گیندیں کھیلی جانی باقی تھیں۔
کپتان شریاس ایّر نے 41 گیندوں میں 72 رن بنائے اور اُنہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ سلامی بلّے باز پربھ سِمرن سنگھ نے بھی نصف سنچری مکمل کی۔
CSK کے لیے خلیل احمد اور Mathesha Pathirana نے دو -دو وکٹ لیے۔
آج جے پور کے سوائے مان سنگھ اسٹیڈیم میں راجستھان رائلس کا مقابلہ ممبئی انڈینس سے ہوگا۔ یہ میچ شام ساڑھے سات بجے شروع ہوگا۔×