ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

April 24, 2025 9:27 AM | IPL T-20 Cricket

printer

IPL ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں، ممبئی انڈینس نے سن رائزرس حیدرآباد کو 7 وکٹ سے ہرایا۔

آئی پی ایل ٹی ٹوئینٹی کرکٹ میں، ممبئی انڈینس نے کَل رات حیدرآباد میں میزبان سن رائزرس حیدرآباد کو سات وکٹ سے شکست دے دی۔ ممبئی انڈینس نے 15 اوورس اور چار گیندوں میں تین وکٹ کے نقصان پر 144 رن کے ہدف کو آسانی سے حاصل کر لیا۔

اِس سے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے سن رائزرس حیدرآباد نے مقررہ 20 اوورس میں 8 وکٹ کے نقصان پر 143 رن بنائے تھے۔

ممبئی انڈینس کی جانب سے Trent Boult سب سے کامیاب بالر ثابت ہوئے۔ انھوں نے 26 رن دے کر چار وکٹ حاصل کیں۔ Boult کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

آج میزبان رائل چیلنجرس بینگلورو کا مقابلہ راجستھان رایلس سے ایم چنا سوامی اسٹیڈیم میں ہوگا۔ یہ میچ شام ساڑھے سات بجے کھیلا جائے گا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں