IPL ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں، آج ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں، ممبئی انڈینس کا مقابلہ رائل چیلنجرس بنگلورو سے ہوگا۔ یہ میچ شام ساڑھے سات بجے شروع ہوگا۔ کل رات حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گے ایک میچ میں گجرات ٹائٹنس نے سن رائزرس حیدرآباد کو 7 وکٹ سے ہرا دیا۔ گجرات ٹائٹنس نے جیت کے لیے 153 رن کا نشانہ16 اوورس 4 گیندوں میں 3 وکٹ پر آسانی سے حاصل کر لیا۔ اس سے پہلے گجرات ٹائٹنس نے ٹاس جیتا اور گیندبازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ سن رائزرس حیدرآباد نے مقررہ 20 اوورس میں 8 وکٹ پر 152 رن بنائے۔×
Site Admin | April 7, 2025 2:43 PM
IPL ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں، آج ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں، ممبئی انڈینس کا مقابلہ رائل چیلنجرس بنگلورو سے ہوگا