ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

May 5, 2025 9:35 AM | IPL

printer

IPL کرکٹ میں دھرم شالہ میں، پنجاب کنگس نے لکھنؤ سُپر جائنٹس کو 37 رن سے ہرایا۔

IPL کرکٹ میں، کل رات ہماچل پردیش کے دھرم شالہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پنجاب کنگس نے لکھنؤ سُپر جائنٹس کو 37 رن سے ہرا دیا۔ اس جیت کے ساتھ پنجاب کنگس ٹیبل پوائنٹس پر دوسرے مقام پر پہنچ    گئی ہے۔

237 رن کا تعاقب کرتے ہوئے لکھنؤ سُپر جائنٹس مقررہ 20 اوورس میں 7 وکٹ پر 199 رن ہی بنا سکی۔ لکھنؤ سُپر جائنٹس نے ٹاس جیت کر گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ پنجاب کنگس نے مقررہ 20 اوورس میں 5 وکٹ کے نقصان پر 236 رن کا نشانہ رکھا تھا۔

کل ایڈن گارڈن میں کھیلے گئے ایک دوسرے میچ میں میزبان کولکاتہ نائٹ رائڈرس نے راجستھان رائلس کو ایک رن سے شکست دی۔

207 رن کا پیچھا کرتے ہوئے راجستھان رائلس نے مقررہ 20 اوورس میں 8 وکٹ پر 205 رن بنائے، جبکہ پہلے بلّے بازی کرتے ہوئے کولکاتہ نائٹ رائڈرس نے مقررہ 20 اوورس میں 4 وکٹ کے نقصان پر 206 رن کا نشانہ رکھا۔

آج سن رائزرس حیدرآباد کا مقابلہ، حیدرآباد کے راجیو گاندھی بین الاقوامی اسٹیڈیم میں ڈیلی کیپیٹلز سے ہوگا۔ یہ میچ بھارتی وقت کے مطابق شام ساڑھے سات بجے شروع ہوگا۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں