ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

March 31, 2025 2:35 PM

printer

IPL کرکٹ میں آج شام وانکھڑے اسٹیڈیم میں ممبئی انڈیئنس کا مقابلہ کولکتہ نائٹ رائڈرس سے ہوگا۔

آئی پی ایل کرکٹ میں آج شام ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں ممبئی انڈینس کا مقابلہ کولکاتہ نائٹ رائیڈرس سے ہوگا۔ یہ میچ شام ساڑھے سات بجے کھیلا جائے گا۔ ممبئی کو ابھی بھی ٹورنامنٹ کی پہلی جیت کی تلاش ہے۔ دوسری جانب کولکاتہ نائٹ رائڈرس نے ایک میچ جیتا ہے اور ایک میچ میں اسے شکست ہوئی ہے۔

اِس سے پہلے کَل رات گوہاٹی کے برساپارہ کرکٹ اسٹیڈیم میں راجستھان رائلز نے چنئی سپرکنگز کو 6 رن سے ہرادیا۔

پہلے بلے بازی کرتے ہوئے راجستھان رائلز نے 9 وکٹ کے نقصان پر 182 رن بنائے۔ اِس کے جواب میں چنئی سپرکنگز مقررہ 20 اوورس میں 6 وکٹ کے نقصان پر 176 رن ہی بناسکی۔

نتیش رانا کو، جنہوں نے راجستھان رائلز کیلئے 36 گیندوں میں شاندار 81 رن بنائے، میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں