IPL ٹی ٹوئینٹی کرکٹ میں، کَل رات وانکھیڑے اسٹیڈیم میں گجرات ٹائٹنس نے ممبئی انڈینس کو ڈَکوَرتھ لوئس کی بنیاد پر تین وکٹ سے ہرایا۔
پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ممبئی انڈینس نے مقررہ 20 اوورس میں 8 وکٹ پر 155 رن بنائے۔ Will Jacks نے سب سے زیادہ 53 رن، جبکہ سوریا کمار یادو نے 35 رن بنائے۔ گجرات ٹائٹنس کی طرف سے سائی کشور نے دو وکٹ لیے جبکہ محمد سراج، ارشد خان، Prasidh Krishna، راشد خان اور Gerald Coetzee نے ایک ایک وکٹ حاصل کیا۔
آج کولکاتہ کے ایڈن گارڈنس میں شام ساڑھے سات بجے میزبان کولکاتہ نائٹ رائڈرس کا مقابلہ چنئی سپر کنگس سے ہوگا۔x