ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

May 9, 2025 9:46 AM | IPL Cricket

printer

IPL ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے تحت کل دھرمشالہ میں پنجاب گنگس اور ڈیلی کیپیٹلس کے درمیان کھیلے جا رہے میچ کو احتیاطی اقدام کے تحت بیچ میں ہی روک کر منسوخ کر دیا گیا۔

IPL ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں کل شام دھرمشالہ کے   ہماچل پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم میں پنجاب کنگس اور   ڈیلی کیپیٹلس کے درمیان کھیلے جا رہے میچ کو احتیاطی اقدام کے تحت منسوخ کر دیا گیا۔ جس وقت اسٹیڈیم کی فلڈ لائٹس بند کی گئیں، اُس وقت پنجاب کنگس کی ٹیم 10 اوور ایک گیند پر ایک وکٹ کے نقصان پر 122 رن بنا کر کھیل رہی تھی۔ اتوار کی دوپہر دھرمشالہ میں ہی پنجاب کنگس اور ممبئی انڈینس کے درمیان کھیلا جانے والا میچ اب احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ لاجسٹکل چیلنجوں کے سبب میچ کے مقام کو بدلنا لازمی تھا۔

آج IPL میں لکھنؤ میں، لکھنؤ سُپر جائنٹس کا مقابلہ  رائل چیلنجرس بنگلور سے ہوگا۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں