ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

IPL ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں، کل رات چنڈی گڑھ میں میزبان پنجاب کنگس نے چنئی سُپر کنگس کو 18 رن سے   ہرا دیا۔ پنجاب کنگس نے ٹاس جیتا اور پہلے بلّے بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔

IPL ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں، کل رات چنڈی گڑھ میں میزبان پنجاب کنگس نے چنئی سُپر کنگس کو 18 رن سے   ہرا دیا۔ پنجاب کنگس نے ٹاس جیتا اور پہلے بلّے بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ اُس نے مقررہ 20 اوورس میں 6 وکٹ پر 219 رن بنائے۔ پریانش آریہ نے محض 42 گیندوں میں شاندار 103 رن، جبکہ ششانک سنگھ نے 52 رن بنائے۔ جواب میں چنئی سُپر کنگس کی ٹیم 20 اوورس میں 5 وکٹ پر 201 رن ہی بنا سکی۔ Devon Conway نے سب سے زیادہ 69 رن بنائے۔

اس جیت کے ساتھ ہی پنجاب کنگس پوانٹس ٹیبل میں چوتھے مقام پر پہنچ گئی ہے۔ چنئی سُپر کنگس نویں مقام پر ہے، جبکہ دلّی کیپیٹلس 6 پوائنٹس کے ساتھ سرِ فہرست ہے۔

آج احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں گجرات ٹائٹنس کا مقابلہ راجستھان رائلس سے ہوگا۔ یہ میچ شام ساڑھے سات بجے شروع ہوگا۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں