IPL ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں کل رات ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ممبئی انڈینس نے ڈیلی کیپٹلس کو 59 رن سے شکست دے کر پلے آف میں پہنچے والی چوتھی ٹیم بن گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ڈیلی کیپٹلس کا سفر آئی پی ایل 2025 میں ختم ہوگیا۔ میزبان ممبئی انڈینس نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوور میں پانچ وکٹ کے نقصان پر 180 رن بنائے۔ اس کے جواب میں ڈیلی کیپٹلز کی ٹیم 18 اوور دوبال میں صرف 121 رن ہی بناسکی۔
آج احمدآباد کے نریندرمودی اسٹیڈیم میں گجرات ٹائٹنس کا مقابلہ لکھنؤ سپر جائنٹس سے ہوگا۔ یہ میچ شام ساڑھے سات بجے کھیلا جائے گا۔