December 27, 2025 2:59 PM

printer

IndiGo کی پروازوں میں رخنہ پڑنے کی جانچ پڑتال کیلئے بنائی گئی کمیٹی نے کَل اپنی رپورٹ پیش کردی۔

IndiGo کی پروازوں میں رخنہ پڑنے کی جانچ پڑتال کیلئے بنائی گئی کمیٹی نے کَل اپنی رپورٹ پیش کردی۔ شہری ہوابازی کے ڈائریکٹوریٹ جنرل میں جوائنٹ ڈائریکٹر جنرل سنجے-کے Bramhane اس کمیٹی کے سربراہ تھے۔ یہ کمیٹی اس ماہ کی پانچ تاریخ کو بنائی گئی تھی اور اس سے کہا تھا کہ وہ اُن حالات کا جامع جائزہ لے، جن کے نتیجے میں ملک بھر میں پروازوں میں بڑے پیمانے پر رکاوٹ پڑی تھی۔ چار اَرکان پر مشتمل کمیٹی نے کَل یہ رپورٹ پیش کردی۔ کمیٹی سے یہ بھی کہا گیا تھا کہ پروازوں میں بڑے پیمانے پر رکاوٹ ڈالنے والی وجوہات کی بھی شناخت کی جائے۔×