ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

July 1, 2025 2:39 PM

printer

IMD نے موسلادھار بارش کے پیشِ نظر الرٹ جاری کیا ہے۔ اِدھر اتراکھنڈ میں بارش میں کمی آئی ہے

بھارتی محکمہ موسمیات IMD نے پیشگوئی کی ہے کہ جولائی کے مہینے کے دوران مجموعی طور پر ملک بھر میں ہونے والی اوسط بارش معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ یہ اوسط بارش، طویل مدتی اوسط سے زیادہ 106 فیصد رہنے کا امکان ہے۔
ایک پریس کانفرنس کے دوران IMD کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر Mrutyunjay مہاپاترا نے کہا کہ ملک کے زیادہ تر علاقوں میں معمول سے زیادہ بارش ہونے کا امکان ہے۔

دوسری جانب اتراکھنڈ میں گزشتہ تین روز سے بارش کا سلسلہ جاری تھا، اُس میں آج کچھ کمی آنے سے راحت ملی ہے۔ بند سڑکوں سے ملبے کو ہٹانے اور مختلف علاقوں میں ٹوٹی ہوئی سڑکوں کی مرمت کا کام تیزی سے انجام دیا جارہا ہے۔ مٹی کے تودے گرنے کی وجہ سے ریاست میں دیہی علاقوں سے رابطے والے 100 سے زیادہ سڑکیں اب بھی بند ہیں۔
اترکاشی ضلعے میں یمنوتری قومی شاہراہ، جسے مٹی کے تودے کھسکنے کی وجہ سے نقصان پہنچ تھا،بحال کیے جانے کا کام جنگی پیمانے پر انجام دیا جارہا ہے۔ ریاست کے بڑے دریاؤں میں پانی کی سطح میں اضافہ درج کیا گیا ہے۔ حکام، حساس علاقوں کا قریب سے نگرانی کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں۔

اِس دوران موسمیات کے محکمے نے اترکاشی، دہرادون اور باگیشور اضلاع کے کچھ علاقوں میں آج موسلا دھار بارش کے لیے ایک یلو الرٹ جاری کیا ہے۔
ریاست کے دیگر اضلاع کے کچھ حصوں کے لیے بھی شدید بارش ہونے کے تعلق سے یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں