May 28, 2025 9:46 PM

printer

IMD نے شمال مشرقی خطے، جنوبی اندرونی کرناٹک، کیرالہ اور تمل ناڈو میں کل کے لیے شدید سے انتہائی شدید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

بھارتی محکمۂ موسمیات نے آسام، ناگالینڈ، منی پور، میزورم، تریپورہ، ساحلی اور اندرونی کرناٹک، کیرالہ اور تمل ناڈو میں کل سے شدید ترین بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمۂ موسمیات نے اروناچل پردیش، اڈیشہ، تلنگانہ، مغربی بنگال اور سکّم میں بھی کل شدید بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔
وہیں شمال مشرقی بھارت میں اگلے سات دن کے دوران گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی درجے کی بارش ہوسکتی ہے۔ محکمۂ موسمیات نے مغربی راجستھان میں جمعے کے روز تک گرم لُو اور دھول بھری آندھی چلنے کا امکان بھی ظاہر کیا ہے۔
اس دوران محکمۂ موسمیات نے کہا ہے کہ گجرات میں اگلے پانچ دن کے دوران درمیانے درجے کی بارش ہوسکتی ہے، جبکہ ریاست کے ساحلی خطے کے دور دراز کے مقامات پر شدید بارش کا امکان ہے۔
پیش ہے ایک رپورٹ
آکاشوانی سے بات کرتے ہوئے بھارتی محکمۂ موسمیات احمد آباد کے ڈائریکٹر A.K. داس نے کہا کہ جنوبی گجرات اور سوراشٹر کے ضلعوں کے دور دراز کے مقامات پر اگلے دو دن کے دوران تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دو دن کے بعد بارش کی شدت میں کمی کا امکان ہے۔ ماہی گیروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ 30 مئی سے یکم جون کے درمیان سمندر میں نہ جائیں۔ اس دوران ریاست کے نوساری، Dangs اور وَلساڑ خطوں میں آج ہلکی بارش ہوئی۔
دوسری جانب ہفتے بھر تک چلی موسلا دھار بارش کے بعد مہاراشٹر کو بارش سے کچھ راحت ملی ہے۔ اگرچہ ریاست کے زیادہ تر حصوں میں بارش میں کمی ہوئی ہے، تاہم کچھ خطوں میں موسلا دھار بارش اب بھی جاری ہے۔
بھارتی محکمۂ موسمیات نے ناگپور ضلعے کیلئے ریڈ الرٹ جاری کیا۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔