May 17, 2025 3:56 PM

printer

IMD نے شمال مشرق، مشرقی، وسطی اور جنوبی بھارت میں اگلے سات روز تک گرج چمک کے ساتھ بارش اور تیز ہواؤں کی پیشگوئی کی ہے۔

بھارتی محکمہ موسمیات IMD نے اگلے 7 روز کے دوران شمال مشرقی، مشرقی، وسطی اور جنوبی بھارت میں گرج چمک،  تیز ہواؤں اور بجلی کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ موسمیات کے محکمے نے اگلے چار سے پانچ روز کے دوران مغربی بھارت کے کونکن، گوا، مدھیہ مہاراشٹر اور مراٹھواڑہ میں اسی طرح کا موسم رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

جموں وکشمیر، لداخ، گلکت، بلتستان، مظفرآباد، ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ میں اگلے تین سے چار روز کے دوران گرج چمک، بجلی اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ موسمیات سے متعلق محکمے نے اگلے دو روز کے دوران مغربی راجستھان میں شدید دھول بھری آندھی آنے کی بھی پیشگوئی کی ہے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔