ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 1, 2025 9:31 AM | IMD

printer

IMD نے آج ہماچل پردیش اور اترا کھنڈ میں بہت شدید بارش کے پیش نظر ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔ اُس نے ستمبر کے مہینے کے دوران ملک میں معمول سے زیادہ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

بھارت کے محکمہئ موسمیات IMD نے آج ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ کے الگ الگ علاقوں میں شدید سے بہت شدید بارش کے لیے ریڈ الرٹ کی وارننگ جاری کی ہے۔ محکمہئ موسمیات نے اگلے دو روز کے لیے مشرقی راجستھان، ہریانہ، چنڈی گڑھ، دلّی، جموں و کشمیر، لداخ، گلگت، بلتستان، مظفرآباد، اُڈیشہ، پنجاب اور اترپردیش کے بھی دوردراز علاقوں میں شدید سے بہت شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ توقع ہے کہ اس ماہ کی 3 تاریخ تک چھتس گڑھ، آندھراپردیش، کرناٹک، گجرات، مہاراشٹر، کیرالہ، ماہے، کونکن اور گوا میں بہت تیز بارش ہوگی۔×