بین الاقوامی کرکٹ کاؤنسل ICC نے اِس بات کی تصدیق کی ہے کہ Geoff Allardice نے ICC کے چیف ایگزیکٹیو کے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
Allardice کا یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی کے حوالے سے خدشات پائے جا رہے ہیں، جو اگلے ماہ شروع ہونے والی ہے۔ اپنے الوداعی پیغام میں، جنابAllardice نے کہا کہ وہ اپنی کامیابیوں پر بے حد فخر محسوس کرتے ہیں، جن میں کرکٹ کے عالمی دائرہ کار کو بڑھانے سے لے کر آئی سی سی کے اراکین کے لیے تجارتی بنیادیں مضبوط کرنابھی شامل ہے۔
ICC کے چیئرمین جے شاہ نے بھی جناب Allardice کے تعاون پر اُن کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اُن کی کوششوں نے عالمی سطح پر کرکٹ کو آگے بڑھانے میں کلیدی کردا ادا کیا ہے۔
Site Admin | January 29, 2025 1:48 PM
ICC کے چیف ایگزیکٹو Geoff Allardice نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے
