بین الاقوامی کرکٹ کونسلICC نے پاکستان کے تیز گیند باز حارث رؤف پر، دو میچوں کیلئے بندش لگادی ہے۔ یہ بندش اُن پر ایشیا کپ 2025 کے فائنل میں بھارت کے خلاف، مثالی ضابطوں کی خلاف ورزی پر عائد کی گئی ہے۔ICC نے ایک بیان میں کہا ہے کہ رؤف کے خلاف یہ تادیبی کارروائی، میچ ریفریز کی، ICC اعلیٰ سطحی کمیٹی کے ارکان کی طرف سے کی گئی ایک سماعت کے بعد کی گئی ہے۔ اُن پر میچ فیس کے 30 فیصد حصے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ اُنھیں نااہلی کے دو اضافی پوائنٹس بھی دیے گئے ہیں۔
رؤف، ICC کے اِس فیصلے پر عمل کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستان کے پہلے دو ODI میچ نہیں کھیل سکیں گے۔x