Hornbill Festival کا 26 واں ایڈیشن کوہیما کے Kissam میں واقع ناگا ہیریٹج ولیج میں آج شام شروع ہورہا ہے۔ اتفاق سے ناگالینڈ ریاست کے یوم تاسیس کے موقع پر شروع ہونے والا یہ10 روزہ فیسٹول ریاست کی شاندار روایت، لوک کہانیوں، موسیقی، دستکاری اور پکوان کا جشن مناتے ہوئے ناگالینڈ کے تمام بڑے قبائل کو ایک جگہ اکٹھا کرے گا۔ ملک اور بیرون ملک سے سیاح کوہیما سے تقریباً 12 کلومیٹر دور منعقد ہونے والے Hornbill Festival کو دیکھنے آرہے ہیں۔ افتتاحی تقریب کوہیما کے یونٹی پلازہ میں شام چار بجے شروع ہوگی۔ گورنر اجے کمار بھلّا خصوصی میزبان، وزیراعلیٰ Neiphiu Rio، میزبان اور سیاحت کے ریاستی وزیر Temjen Imna میزبان ہوں گے۔ اس سال برطانیہ، آئر لینڈ، فرانس، آسٹریلیا اور سوئٹزرلینڈ اس فیسٹول کے ساجھیدار ممالک ہیں، جبکہ اروناچل پردیش ساجھیدار ریاست ہے۔×
Site Admin | December 1, 2025 2:54 PM
Hornbill Festival کا 26 واں ایڈیشن کوہیما کے Kissam میں واقع ناگا ہیریٹج ولیج میں آج شام شروع ہورہا ہے