ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

GST کونسل نے نئے سلسلے کی GST اصلاحات کا اعلان کیا ہے۔ روزمرہ کے استعمال کی اشیاء سستی ہو جائیں گی۔ نئے شرحوں کا اطلاق اِس مہینے کی 22 تاریخ سے ہوگا۔ کونسل نے دو شرحوں 5 فیصد اور 18 فیصد کے زمروں کو منظوری دی ہے۔

GST کونسل نے شرحوں کو معقول بنانے کی منظوری دی ہے، جس میں عام آدمی، زیادہ افرادی قوت والی صنعتوں، کسانوں، زراعت، صحت اور معیشت کے اہم عوامل پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ کَل رات نئی دلّی میں نامہ نگاروں کو جانکاری دیتے ہوئے وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کہا کہ عام آدمی اور متوسط طبقے کے استعمال کی اشیاء پر جی ایس ٹی 18 فیصد یا 12 فیصد سے کم کرکے 5 فیصد کردیا گیا ہے۔

بالواسطہ ٹیکس ڈھانچے کو معقول بناتے ہوئے GST کونسل نے 12 فیصد اور 28 فیصد کی شرحوں کو ختم کرکے موجودہ 4 زمروں کو کم کرکے 2 کردیا ہے۔ اِس طرح 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو زمرے برقرار رکھے ہیں۔

اِن سبھی تبدیلیوں کا اطلاق نوراتری کے پہلے دن اِس مہینے کی 22 تاریخ سے ہوگا۔ محترمہ سیتا رمن نے کہا کہ اِس اقدام کا مقصد بیمے کو عام آدمی کے لیے کم خرچ بنانا اور ملک میں بیمے کے دائرے کو بڑھانا ہے۔

وزیر خزانہ نے زندگی بچانے والی 33 دواؤں پر عائد 12 فیصد کا GST بالکل ختم کرنے اور کینسر نیز، بہت کم ہونے والی بیماریوں اور دیگر شدید قسم کے امراض کے علاج کے لیے استعمال ہونے والی زندگی بچانے والی 3 دواؤں پر 5 فیصد GST ختم کرنے کا بھی اعلان کیا۔ تمام دیگر ادویات پر جی ایس ٹی 12 سے کم کرکے 5 فیصد کردیا گیا ہے۔

وزیر خزانہ نے بتایا کہ Hair Oil، Shampoo، Toothbrush، سائکِل اور گھریلو استعمال کی دیگر چیزوں پر اب صرف 5 فیصد GST عائد ہوگا۔ محترمہ سیتا رمن نے یہ اعلان بھی کیا کہ مختلف غذائی اشیاء پر جی ایس ٹی 12 فیصد یا 18 فیصد سے گھٹا کر 5 فیصد کردیا گیا ہے۔ اِن میں نمکین، بھجیا، Sauces، Pasta، چاکلیٹ، کوفی، مکھن اور گھی  شامل ہیں۔

وزیر موصوف نے یہ بھی کہا کہ Air-Conditioning مشین جیسے سامان، 32 اِنچ سے زیادہ کے ٹیلی ویژن،    ڈِش واشنگ مشین، چھوٹی کاروں اور موٹر سائکل وغیرہ پر GST Slab، اب 28 فیصد سے کم کرکے 18 فیصد کردیا گیا ہے۔

محترمہ سیتا رمن نے کہا کہ زیادہ افرادی قوت والی صنعتوں کی مستحکم انداز سے مدد کی گئی ہے۔ اِن فیصلوں سے کسانوں اور زرعی شعبے کو بھی فائدہ ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ سبھی زرعی ساز و سامان پر جی ایس ٹی 12 فیصد سے کم کرکے 5 فیصد کردیا گیا ہے۔

اِدھر مالیہ کے محکمے کے سکریٹری اروِند شری واستو نے کہا کہ اِن شرحوں کو کم کیے جانے سے 48 ہزار کروڑ روپے کا مالی اثر پڑے گا۔

GST کونسل کی 56 ویں میٹنگ، وزیر خزانہ کی صدارت میں نئی دلّی میں ہوئی۔×