وزیراعظم نریندر مودی نے GST بچت اُتسو کا اعلان کیا تھا جس کا آغاز اِس ماہ کی 22 تاریخ سے ہوگیا، اور اب سماج کے سبھی طبقات اس سے استفادہ حاصل کر رہے ہیں۔
نئے سلسلے کی GST اصلاحات ملک کے بالواسطہ ٹیکس نظام کو سہل بنانے کی سمت ایک اہم قدم ہے۔
اِن اصلاحات کے تحت کئی طرح کی اشیاء اور خدمات پر ٹیکس شرح کم ہونے سے لوگوں کو بڑی راحت مل رہی ہے۔
GST میں نئی اصلاحات کے تحت حکومت نے ٹیکسوں میں نمایاں کمی کی ہے، جس کا مقصد سیاحت اور عوامی ٹرانسپورٹ کو زیادہ کفایتی بنایا ہے اور ہمہ وقت اہم شعبوں میں سرمایہ کاری کو راغب کرنا اور نوکریاں پیدا کرنا ہے۔ اب ہوٹل کے 7 ہزار 5 سو روپے سے کم کے فی رات قیام کے چارجز والے کمروں پر GST کی شرح کو 12 فیصد سے کم کر کے 5 فیصد کر دیا گیا ہے۔ اس اقدام سے متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے سیاحوں کو فائدہ حاصل ہوگا۔ نہ صرف گھریلو سیاحت کو تقویت فراہم ہوگی، بلکہ بین الاقوامی سیاح بھی بھارت آنے کے لیے راغب ہوں گے۔
ایک طالبہ ویشنوی نے آکاشوانی سے بات کرتے ہوئے حکومت کے ذریعے GST شرحوں میں کمی کیے جانے کے فیصلہ ستائش کی اور حکومت کا شکریہ ادا کیا۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے اس ماہ کی 21 تاریخ کو عوام سے سودیشی مصنوعات خریدنے اور اس طرح گھریلو صنعتوں چھوٹے مینوفیکچرز اور مقامی کاریگروں اور MSMEs کی مدد کرنے کی اپیل کی تھی۔