GST بچت اُتسو سے پورے ملک میں لوگوں کو فائدہ ہورہا ہے۔ یہ بچت اُتسو 22 ستمبر کو شروع ہوا تھا۔ اِس کے تحت نریندر مودی سرکار نے کئی شعبوں میں GST شرحیں کم کردی ہیں۔ آج ہم اِس بات کا تذکرہ کررہے ہیں کہ مختلف الیکٹرانکس اشیاء پر نئی GST اصلاحات سے کس طرح لوگوں کو مدد مل رہی ہے۔
نئے سلسلے کی GST اصلاحات کے تحت سرکار نے مختلف الیکٹرانک اشیاء اور سامان پر ٹیکس کم کردیا ہے، تاکہ متوسط طبقے اور نچلے متوسط طبقے کے کنبوں پر مالی بوجھ کم ہوسکے۔ نئے GST ڈھانچے کے تحت ایئر کنڈشنرز اور ٹیلی ویژن پر ٹیکس 28 فیصد سے کم کرکے 18 فیصد کردیا گیا ہے۔ اِس سے نہ صرف صارفین کیلئے سہولت ہوئی ہے، بلکہ الیکٹرانکس سامان تیار کرنے کے شعبے کو بھی تقویت ملی ہے۔
اِس کے علاوہ ڈِش واشرس پر GST کم ہوکر 18 فیصد ہونے سے لوگوں کے رہن سہن میں آسانی ہوگئی ہے، کیونکہ اِنہیں حاصل کرنا اب زیادہ سہل ہوگیا ہے۔
آکاشوانی نیوز سے بات کرتے ہوئے ایک الیکٹرانکس شوروم کے ایک سیلز Executive وِجے نے سرکار کے فیصلوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ نئی GST اصلاحات سے بعض الیکٹرانکس اشیاء کی فروخت میں کافی اضافہ ہوا ہے۔
اہم الیکٹرانکس اشیاء پر GST شرحوں کو معقول بنانا، بھارت کے اندرون ملک مینوفیکچرنگ ایکو نظام کو مستحکم بنانے کی سمت ایک اہم قدم ہے اور ساتھ ہی اب یہ سامان اور اشیاء صارفین کیلئے اب زیادہ کم خرچ ہوگئی ہیں۔