GST بچت اُتسو سے ملک کے شہریوں کو فائدہ ہورہا ہے۔ یہ 22 ستمبر کو شروع ہوا تھا۔ اِس کے تحت نریندر مودی سرکار نے کئی شعبوں میں GST شرحیں کم کردی ہیں۔ آج ہم اِس بات کا تذکرہ کررہے ہیں کہ نئے سلسلے کی GST اصلاحات سے کس طرح مدھیہ پردیش کی معیشت کو تقویت مل رہی ہے۔
ایک رپورٹ۔ VC – Akshit
نئی GST اصلاحات سے مدھیہ پردیش کے کسانوں، دستکاروں اور کاروباری افراد کو بہت راحت ملی ہے۔ سبھی اہم شعبوں میں ٹیکس شرحوں میں کٹوتی کئے جانے اور ان اصلاحات کے سبب صارفین کیلئے مصنوعات سستی ہوئی ہیں، جبکہ مینوفیکچررس کے منافع میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ اندور میں ریاست کے اِسنیکس کے بڑے مرکز کو زیادہ فائدہ ہوا ہے، کیونکہ نمکین پر GST کی شرح 12 فیصد سے کم کرکے محض 5 فیصد کردی گئی ہے۔ GST اصلاحات کے سبب لوگوں کی قوت خرید میں اضافہ ہوا ہے، مقامی مصنوعات کی Chains کو فروغ ملا ہے اور مدھیہ پردیش کی اقتصادی ترقی کو تقویت ملی ہے۔
نئی دلّی سے Akshit کی رپورٹ کے ساتھ اردو خبروں کیلئے میں