October 7, 2025 2:28 PM

printer

GST بچت اُتسو سے معاشرے کے سبھی طبقوں کے لوگوں کو فائدہ ہو رہا ہے

GST بچت اُتسو سے معاشرے کے سبھی طبقوں کے لوگوں کو فائدہ ہو رہا ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی کے اعلان کردہ GST بچت اُتسو کا نفاذ پچھلے مہینے کی 22 تاریخ سے ہوا ہے۔ آج ہم GST کی اُن اصلاحات کا تذکرہ کر رہے ہیں جن سے قومی راجدھانی دلّی کی معیشت کو فروغ حاصل ہوگا۔ توقع ہے کہ GST کم کیے جانے سے قومی راجدھانی میں صارفین اور کاروبار کو خاطر خواہ فائدہ ہوگا۔ نئے ٹیکس نظام کے تحت ساڑھے 7 ہزار سے کم کرائے والے ہوٹل کے کمروں پر GST کم کرکے 5 فیصد کردیا گیا ہے۔ اِس سے ہوٹلوں میں زیادہ تعداد میں لوگ آئیں گے، جس سے دلّی کے سیاحت کے شعبے کو فروغ حاصل ہوگا۔ اِس کے علاوہ ہوٹلوں، ریستوراں، Cafe وغیرہ کے کیچن میں استعمال ہونے والی اشیاء پر بھی GST کم کردیا گیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔