GST بچت اُتسو سے معاشرے کے سبھی طبقوں کے لوگوں کو فائدہ ہو رہا ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی نے اِس کا اعلان کیا تھا اور پچھلے مہینے کی 22 تاریخ سے یہ شروع ہوا ہے۔
آج ہم GST کی اُن اصلاحات کا تذکرہ کر رہے ہیں جس سے بہار کیلئے موقعوں کو وسعت حاصل ہوگی۔
نئی GST اصلاحات سے بہار میں مختلف شعبوں کو تقویت ملے گی۔ اِن میں زراعت، خوراک کو ڈبہ بند کرنے، ڈیری اور ہینڈلوم شامل ہیں۔ کیمیاوی کھاد اور مشینری وغیرہ کی قیمت کم ہونے سے کسانوں کو بھی اِن اصلاحات سے فائدہ ہوگا۔ بہار میں اُس کے ریلhubs، آیوش کی اشیا اور شہد کے Clusters کو بھی بڑھاوا ملے گا۔ بہار میں زراعت کو بنیادی حیثیت حاصل ہے اور اُس کی قریب قریب آدھی افرادی قوت زراعت سے وابستہ ہے۔
مکھانے پر مبنی Snacks پر GST بارہ فیصد سے کم کرکے 5 فیصد کردی گئی ہے۔ اِس کے علاوہ Juices، Jams اور اچار وغیرہ پر ٹیکس 12 فیصد سے گھٹاکر 5 فیصد کرنے سے مظفر پور کی GI Tag والی شاہی لیچی پر 6 سے لے کر 7 فیصد کی بچت ہوگی۔
اِسی طرح ڈیری شعبے پر ٹیکس کم ہونے سے امدادِ باہمی نیٹ ورک مضبوط ہوگا۔ ٹریکٹر، پمپ اور آبپاشی کے سازوسامان پر GST کم ہوکر پانچ فیصد رہ جانے سے جدید طرز کے وسائل اپنانے کی حوصلہ افزائی ہوگی، زرعی پیداوار کو بڑھاوا ملے گا اور کسانوں کی آمدنی میں بھی اضافہ ہوگا۔x