GST بچت اُتسو سے معاشرے کے سبھی طبقوں کو فائدہ ہورہا ہے۔ وزیرِ اعظم نریندر مودی نے اِس کا اعلان کیا تھا اور یہ پچھلے مہینے کی 22 تاریخ کو شروع ہوا ہے۔ آج ہم GST کی، اُن اصلاحات پر ایک رپورٹ پیش کررہے ہیں، جن سے تری پورہ کی معیشت کو تقویت ملے گی۔
پیش ہے ایک رپورٹ۔ VC – Rishu
نئی GST اصلاحات تری پورہ کے دیہی کاریگروں، کسانوں اور چھوٹے کاروباریوں کیلئے ایک بڑی راحت ہے۔ مختلف شعبوں میں ٹیکس کا بار کافی کم ہوا ہے، جس سے مقامی اشیاء مزید قابلِ استطاعت بن گئی ہیں۔ ہینڈلوم ٹیکسٹائلز سیکٹر میں ڈھائی ہزار قیمت تک کے کپڑوں پر GST کی شرح 12 فیصد سے کم ہوکر 5 فیصد ہوگئی ہے، جس سے ایک لاکھ بنکر گھرانوں کو فائدہ پہنچا ہے۔ چائے کی صنعت میں پیکیٹ والے اور Instant Tea پر ٹیکس کی شرح 18 فیصد سے کم کرکے پانچ فیصد کردی گئی ہے۔ خوراک کو ڈبہ بند کئے جانے کی صنعت میں Queen Pineapple اور پھلوں کے رَس پر GST کی شرح 12 فیصد سے کم کرکے 5 فیصد کردی گئی ہے، جس سے بہت چھوٹے اور چھوٹے یونٹوں کو فائدہ پہنچا ہے۔
Rishu جیسوال کی رپورٹ کے ساتھ آکاشوانی سے اردو خبروں کیلئے میں…