GST بچت اُتسو سے معاشرے کے سبھی طبقوں کو فائدہ ہورہا ہے۔ وزیرِ اعظم نریندر مودی نے اِس کا اعلان کیا تھا اور یہ پچھلے مہینے کی 22 تاریخ کو شروع ہوا ہے۔ آج ہم GST کی، اُن اصلاحات پر ایک رپورٹ پیش کررہے ہیں، جن سے لداخ کی معیشت کو تقویت ملے گی۔
پیش ہے ایک رپورٹ۔ VC – Shivanga
اشیاء اور خدمات پر حال ہی میں GST میں ہوئی کمی سے لداخ کی معیشت پر بہت زیادہ اثر پڑا ہے، جس سے فنکاروں، کسانوں اور چھوٹے تاجروں کو بہت راحت ملی ہے۔ GST کے نئے خاکے کے تحت لیہہ اور کرگل کا پشمینہ اُون، Namda کشیدہ کاری سمیت ہینڈلوم مصنوعات پر GST، 12 فیصد سے کم ہوکر پانچ فیصد رہ گیا ہے۔ اس قدم سے مقامی فنکاروں کی آمدنی میں اضافہ ہوا ہے، جس سے برآمد کے امکانات میں اضافہ ہوا ہے۔ اس قدم سے پیداواری کی قیمتوں میں کمی آئی ہے اور روایتی دستکاری کے احیاء میں مدد مل رہی ہے۔ اُدھر 7 ہزار 500 روپے تک کے ہوٹل کے کمروں پر GST کی شرحوں میں بھی کمی آئی ہے اور 12 فیصد سے کم ہوکر پانچ فیصد ہوگئی ہے۔ کُل ملاکر GST کی نئی اصلاحات لداخ کی معیشت میں بڑے فائدے پیدا کررہی ہے۔
لداخ سے شیوانگ مشرا کی رپورٹ کے ساتھ اردو خبروں کیلئے میں ……