GST بچت اُتسو سے پورے ملک کے لوگوں کو فائدہ ہورہا ہے۔ وزیرِ اعظم نریندر مودی نے اِس کا اعلان کیا تھا اور یہ پچھلے مہینے کی 22 تاریخ سے شروع ہوا ہے۔ آج ہم GST کی، اُن اصلاحات کا تذکرہ کررہے ہیں، جن سے اترپردیش کی مختلف صنعتوں کو بااختیار بنایا جاسکے گا۔
نئی GST اصلاحات سے اترپردیش کے کاریگروں، کسانوں اور چھوٹا کاروبار کرنے والے اداروں کو بڑی تقویت ملی ہے۔ نئی شرحوں کے تحت کئی طرح کی اشیاء اور سامان پر ٹیکس کم ہوگیا ہے، جس سے مقامی اشیاء اور زیادہ کم خرچ ہوگئی ہیں اور اِس سے روایتی صنعتوں، کانپور اور آگرہ کی چمڑے اور Footwear صنعتوں کو بھی مدد مل رہی ہے، جہاں 10 لاکھ سے زیادہ کارکن کام کرتے ہیں۔ اِس طرح اب ڈھائی ہزار روپے تک کی قیمت والی اشیاء پر صرف پانچ فیصد GST لگے گا۔ اِسی طرح لکھنؤ کی Chikankari جیسی ہاتھ کی کشیدہ کاری صارفین کیلئے اب اور زیادہ کم قیمت ہوجائے گی کیونکہ اِسے پانچ فیصد والے ٹیکس زمرے میں رکھا گیا ہے۔
اِسی طرح فیروز آباد ضلع، جو کانچ کے اپنے Craft کیلئے GI ٹیگ کے ساتھ رجسٹرڈ ہے، وہاں بھی کانچ کے سامان اور چوڑیوں پر GST کم کرکے پانچ فیصد کئے جانے سے بڑی تقویت ملے گی اور اِس طرح یہ اشیاء چھ سے لے کر سات فیصد تک سستی ہوجائیں گی۔ اِس طرح اپنی روزی روٹی کیلئے اِن اشیاء پر انحصار کرنے والے ہزاروں کاریگروں کو راحت ملے گی۔
Site Admin | October 12, 2025 2:51 PM
GST بچت اُتسو سے اترپردیش کی مختلف صنعتوں کو بااختیار بنایا جاسکے گا