FIH ہاکی میں مردوں کے جونیئر عالمی کپ 2025 کے سیمی فائنل میچ میں جرمنی نے بھارت کو پانچ- ایک کے بڑے فرق سے شکست دی۔ یہ میچ کَل رات چنئی میں، میئر رادھا کرشنن ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔
بھارت، کوارٹر فائنلز میں ایک پینلٹی شوٹ آؤٹ میں بیلجیم کو ہراکر سیمی فائنل میں پہنچا تھا۔ اب کانسے کے تمغے کیلئے بھارت کا مقابلہ بدھ کو ارجنٹینا سے ہوگا، جبکہ جرمنی کا مقابلہ فائنل میں اسپین سے ہوگا۔
اسپین نے پہلے سیمی فائنل میں ارجنٹینا کو دو- ایک سے شکست دی تھی۔x