FIDE شطرنج عالمی کپ 2025 کے ٹائی بریکر مرحلے میں بھارت کے گرینڈ ماسٹر Karthik Venkataraman نے گرینڈ ماسٹر Bogdan Daniel Deac کو شکست دے کر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور چوتھے راؤنڈ میں جگہ بنالی ہے۔
یہ مقابلے گوا کے پنجی میں کھیلے جارہے ہیں، حالانکہ وِدت گجراتی اور SL نارائنن اپنے اپنے ٹائی بریکر میچ ہار کر مقابلے سے باہر ہوگئے ہیں۔ ودت گجراتی کو امریکہ کے Shankland نے شکست دی، جبکہ SL نارائنن کو چین کے Yangyi Yu نے پہلے ہی سیٹ میں ہرا دیا۔×