ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 21, 2025 9:30 AM | EPFO Payroll Data

printer

EPFO میں اِس سال جون کے مہینے میں اب تک کا سب سے بڑا، 21 لاکھ نواسی ہزار اراکین کا مجموعی اضافہ درج کیا گیا ہے۔

EPFO میں اِس سال جون کے مہینے میں اب تک کا سب سے بڑا، 21 لاکھ نواسی ہزار اراکین کا مجموعی اضافہ درج کیا گیا ہے۔ یہ اعداد و شمار 9 اعشاریہ ایک چار فیصد کا اضافہ ظاہر کرتے ہیں، جو کہ اپریل 2018 میں شروع کی گئی   پے رول ڈیٹا ٹریکنگ کے بعد سے اندراج کی سب سے اونچی سطح ہے۔ محنت اور روزگار کی وزارت نے اپنے بیان میں اطلاع دی ہے کہ اِس مہینے قریب 10 لاکھ 62 ہزار نئے صارفین نے اندراج کیا ہے، جو کہ مئی 2025 کے مقابلے 12 اعشاریہ چھ آٹھ فیصد کی بڑھوتری ہے اور پچھلے سال جون کے مقابلے 3 اعشاریہ چھ ایک فیصد کا اضافہ ہے۔ وزارت نے بتایا کہ 18 سال سے 25 سال عمر کے گروپ سے تعلق رکھنے والے تقریباً 6 لاکھ 39 ہزار نئے صارفین کا اضافہ ہوا ہے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔