انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ ED چھتیس گڑھ میں شراب گھپلے کے سلسلے میں دُرگ ضلعے میں 14 مقامات پر تلاشی کی کارروائی انجام دے رہی ہے۔ کالے دھن کو جائز بنانے کی روک تھام PMLA ایکٹ 2002کے تحت تلاشی کی یہ کارروائی جاری ہے۔ سابق وزیر اعلیٰ بھوپیندر سنگھ کی رہائشگاہوں کے علاوہ اُن کے بیٹے اور قریبی ساتھیوں کے ٹھکانوں پر تلاشی کی جارہی ہے۔ یہ گھپلہ 2 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کا ہے۔