Divya کلا میلا کا 28 واں ایڈیشن کل نئی دلّی میں کرتویہ پتھ پر رنگارنگ اختتامی تقریب کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ نو دن تک جاری رہنے والے اس میلے میں ملک بھر کے دِویانگ جنوں کی تخلیقی صلاحیت، استقامت اور اُن کا کاروباری جذبہ دیکھنے کو ملا۔
سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت کے تحت معذور افراد کو بااختیار بنانے کے محکمے کی جانب سے منعقد کردہ دِویہ کلا میلے میں 20 ریاستوں کے 100 سے زائد دِویانگ کاریگروں اور کاروباریوں نے حصہ لیا۔
اختتامی تقریب میں دِویانگ فنکاروں کی ثقافتی پرفارمنسز ہوئیں، جن میں موسیقی، رقص اور لوک روایات کو اُجاگر کیا گیا اور میلے میں آنے والے لوگوں اُن کی حوصلہ افزائی کی۔
مذکورہ میلے نے معذور افراد کو اپنے ہاتھوں سے بنے سامان، گھر کی تزئین و آرائش کے سامان، کپڑے اور دیگر تخلیقی مصنوعات کی نمائش کرنے اور انہیں فروخت کرنے کا موقع فراہم کیا، جس سے خود-انحصاری اور شمولیت والی ترقی کو فروغ حاصل ہوا۔
آکاشوانی نیوز سے بات کرتے ہوئے اپنی بیٹی کے ساتھ میلے میں حصہ لینے والی محترمہ شالنی نے قومی دِویانگ جَن فائننس اور ڈوپلمنٹ کارپوریشن کے تئیں تشکر کا اظہار کیا۔