December 2, 2025 3:28 PM

printer

Dithwah طوفان کا گہرے دباؤ کا حلقہ آج مزید کمزور ہوگیا ہے۔

Dithwah طوفان کا گہرے دباؤ کا حلقہ آج مزید کمزور ہوگیا ہے۔ خلیج بنگال کے جنوب مغربی اور مغربی وسطی علاقوں اور آندھراپردیش اور تمل ناڈو کے ساحلی علاقوں میں اس کی رفتار تین کلومیٹر فی گھنٹہ ہوگئی ہے۔ یہ چنئی سے مشرق،  جنوب مشرق میں 40 کلومیٹر، پدوچیری کے شمال مشرق میں 130 کلومیٹر، کُڈالور کے شمال، شمال مشرق میں 150کلومیٹر اور نِلّور کے جنوب، جنوب مشرق میں 180 کلومیٹر دور واقع ہے۔ اس دباؤ کے مرکز سے کم سے کم دوری تمل ناڈو اور پدوچیری کے ساحلوں سے 25 کلومیٹر ہے۔

محکمہ موسمیات نے چنئی، تروولّور، چنگل پَٹّو اور کانچی پورم اضلاع میں 24 گھنٹے کیلئے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔ محکمہ نے کہا ہے کہ رانی پیٹ، تروپتّور، وِلوپورم اور کُڈّالور اضلاع میں کچھ مقامات پر ہلکی سے تیز بارش ہوسکتی ہے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔