شہری ہوا بازی کے ڈائریکٹوریٹ جنرل DGCA نے کہا ہے کہ ملک میں 338 متاثرہ ہوائی جہازوں میں سے 323 ہوائی جہازوں میں سافٹ ویئر کو Upgrade کرنے کا کام مکمل کرلیا گیا ہے۔ اِن میں IndiGo، ایئر انڈیا اور ایئر انڈیا ایکسپریس کے طیارے شامل ہیں۔
DGCA نے ایئر بس A320 طرز کے ہوائی جہازوں کی پروازیں فوری طور پر، اُس وقت تک روکے جانے کا حکم دیا تھا، جب تک کہ ایئر لائنس لازمی سیفٹی ردّ و بدل کا کام مکمل نہ کرلیں۔ DGCA نے کہا ہے کہ IndiGo نے متعلقہ ہدایت پر عمل کرتے ہوئے، اپنے 200 طیاروں میں سافٹ ویئر کو Upgrade کرنے کا کام پوری طرح مکمل کرلیا ہے۔
ایئر انڈیا نے A320 طرز کے 113 ہوائی جہازوں میں سے 100 میں یہ کام پورا کرلیا ہے۔