December 7, 2025 10:04 AM | Indigo MoCA

printer

DGCA نے، انڈیگو کے CEO، Pieter Elbers کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا ہے اور بڑے پیمانے پر پروازوں میں رکاوٹ کیلئے وضاحت طلب کی ہے۔ حکومت نے انڈیگو کو مسافروں کو کرائے کی رقم بلا تاخیر واپس کرنے کی ہدایت دی ہے۔

شہری ہوابازی کے ڈائریکٹوریٹ جنرل DGCA نے Indigo کے CEO پیٹر Elbers کو ایک وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا ہے، جس میں اس نے بڑے پیمانے پر پروازوں میں رکاوٹ اور مسافروں کو ہونے والی پریشانی کی وجہ طلب کی ہے۔ ریگولیٹری ادارے نے پروازوں کی آمدورفت سے متعلق اِس رخنہ اندازی کو ایئر لائن کی ناکامی قرار دیا اور منظور شدہ فلائٹ ڈیوٹی ٹائم لِمٹ FDTL ضابطے کے تحت نظرِ ثانی شدہ انتظامات کرنے کے لئے کہا ہے۔ ادارے نے اپنے نوٹس میں کہا ہے کہ بڑے پیمانے پر ہوئی اِن آپریشنل ناکامیوں نے منصوبہ بندی، نگرانی اور وسائل کے انتظام میں نمایاں کمی کی نشاندہی کی ہے۔

اِس کے علاوہ حکومت نے Indigo کو ہدایت دی ہے کہ وہ بغیر کسی تاخیر کے مسافروں کی تمام زیرِ التوا رقم کی ادائیگی کرے۔

شہری ہوا بازی کی وزارت نے کہا ہے کہ کل رات 8 بجے تک سبھی منسوخ شدہ یا اُن پروازوں کے کرایے کی رقم لازمی طور پر واپس کردی جانی چاہیے، جن میں رکاوٹ پیدا ہوئی۔ Indigo کی جانب سے بڑی تعداد میں پروازیں منسوخ کیے جانے کے پیش نظر یہ حکم جاری کیا گیا ہے، جس سے ملک بھر میں مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

مسافروں کی شکایات کے بلا رکاوٹ ازالے کو یقینی بنانے کیلئے حکومت نے Indigo سے refund اور مدد کیلئے cells قائم کرنے کیلئے کہا ہے۔ یہ یونٹس، متاثرہ مسافروں تک رسائی اور refund کے عمل اور سفر کے متبادل بندوبست کو یقینی بنائیں گے۔ جب تک پروازوں کی مکمل طور پر بحالی نہ ہوجائے، اُس وقت تک خود کار refund نظام کو جاری رکھنے کی ہدایت بھی دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ Indigo کو یہ بھی ہدایت دی گئی ہے کہ وہ پروازوں کی منسوخی یا تاخیر کے سبب مسافروں سے الگ ہوئے اُن کے سامان کو اگلے 24 گھنٹے کے اندر انھیں واپس پہنچا دے۔

اس کے علاوہ ایئر لائن سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ معاوضہ کی ادائیگی اور مسافروں کے سامان کو ان تک پہنچانے سے متعلق عمل، شفافیت پر مبنی اور مسافروں کے موجودہ حقوق کے ضابطوں کے مطابق ہونا چاہیے۔