October 9, 2025 10:08 AM | CBI - Digital Fraud

printer

CBI نے ڈیجیٹل Arrest معاملوں کے سلسلے میں ملک بھر میں تلاشی کی کارروائیاں انجام دی ہیں۔

CBI نے سرحد پار سے کیے جانے والے سائبر ڈیجیٹل Arrest دھوکہ دہی کے سلسلے میں دلّی NCR، ہریانہ، راجستھان، گجرات، کیرالہ اور مغربی بنگال میں تقریباً 40 مقامات پر تلاشی کی کارروائیاں انجام دی ہیں۔ CBI نے اپنے جاری آپریشن Chakra V کے حصے کے طور پر تلاشی کی کارروائیاں انجام دی ہیں۔ آپریشن کے دوران CBI نے ایک گھریلو Facilitation نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا ہے، جو فرضی بینک کھاتے فراہم کرنے اور جرائم کی پردہ پوشی میں حوالہ چینلس کی مدد میں ملوث تھا۔ تفتیش کے دوران اس بات کا انکشاف ہوا کہ ڈیجیٹل Arrest کی دھوکہ دہی کرنے کی سازش میں ملوث لوگ کمبوڈیا سمیت غیر ملکی مقامات سے اپنی کارروائیاں انجام دے رہے تھے۔

CBI نے کہا ہے کہ اُس نے ڈیجیٹل Arrest کے شکار نو متاثرین سے موصول ہونے والی شکایتوں کی بنیاد پر ایک جامع FIR درج کی ہے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔