December 21, 2025 10:00 AM | CBI Bribery Case

printer

CBI نے بنگلور کی ایک کمپنی سے مبینہ طور پر 3 لاکھ روپے کی رشوت لینے کے معاملے میں فوج کے ایک افسر اور ایک دیگر شخص کو گرفتار کیا ہے۔

CBI نے بنگلور کی ایک کمپنی سے مبینہ طور پر 3 لاکھ روپے کی رشوت لینے کے معاملے میں فوج کے ایک افسر اور ایک پرائیویٹ شخص ونود کمار کو گرفتار کیا ہے۔ CBI نے کہا ہے کہ اُس نے دلّی میں فوجی افسر لیفٹننٹ کرنل دیپک کمار شرما کے گھر سے تلاشی کی کارروائی کے دوران 3 لاکھ روپے کی، رشوت کی رقم کے ساتھ ساتھ 2 کروڑ روپے سے زیادہ نقد رقم ضبط کی ہے۔

تحقیقاتی ایجنسی نے راجستھان کے سری گنگا نگر میں ایک دوسرے ملزم ونود کمار کے گھر سے بھی قابلِ اعتراض مواد کے ساتھ 10 لاکھ روپے کی نقد رقم برآمد کی ہے۔

CBI نے کہا ہے کہ باخبر ذرائع سے ملنے والی اطلاع کی بنیاد پر اُس نے دفاعی مصنوعات کی مینوفیکچرنگ اور برآمدات میں ملوث دبئی کی ایک کمپنی کے نمائندوں سمیت ڈفینس پروڈکشن کے ڈپارٹمنٹ میں تعینات لیفٹننٹ کرنل دیپک کمار شرما اور سری گنگا نگر میں 16 انفینٹری ڈویژن یونٹ کی کمانڈنگ آفیسر کاجل بالی، جو شرما کی اہلیہ ہے، کے خلاف ایک کیس بھی درج کیا ہے۔

CBI نے کہا ہے کہ دونوں ملزم افراد کو کل عدالت میں پیش کیا گیا اور اس ماہ کی 23 تاریخ تک پولیس تحویل میں رہیں گے۔ ×