تحقیقات کے مرکزی بیورو CBI نے دلّی ہائی کورٹ کے اُس حکم کو چیلنج کرنے کیلئے، سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے، جس میں اُنّاؤ آبرو ریزی کیس میں، اترپردیش کے سابق MLA کُلدیپ سنگھ سینگر کی سزائے عمر قید کو معطل کر کے اُسے ضمانت دی گئی تھی۔ CBI نے کَل ہائی کورٹ کے اِس فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں ایک خصوصی چھُٹی کی درخواست SLP داخل کی تھی۔
سینگر کو CBI کی ایک خصوصی عدالت نے 2019 میں مجرم گردانہ تھا اور سزائے عمر قید کے ساتھ ساتھ اُس پر 25 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا تھا۔×