CBI اُناؤ آبروریزی کیس میں سابق MLA کُلدیپ سنگھ Sengar کی عمر قید کی سزا معطل کیے جانے اور ضمانت دیے جانے کے ہائی کورٹ کے حکم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرے گی۔
جانچ ایجنسی کے ترجمان نے بتایا کہ 2017 کے اُناؤ آبروریزی کیس میں دلی ہائی کورٹ کی ڈویژن بینچ کے احکامات کا مطالعہ کرنے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ CBI نے ہائی کورٹ کے احکامات کے خلاف جلد سے جلد سپریم کورٹ میں عذرداری داخل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہائی کورٹ نے Sengar کی عمر قید کی سزا معطل کرنے کے بعد ضمانت منظور کرلی تھی۔ Sengar جیل میں ہی رہے گا کیونکہ وہ آبروریزی کی متاثرہ خاتون کے والد کی حراست کے دوران موت کے معاملے میں 10 سال کی قید کی سزا بھی کاٹ رہا ہے۔
Sengar نے عمر قید کی اپنی سزا کے خلاف اپیل دائر کی تھی۔ CBI اور متاثرہ خاتون کے کنبے نے ہائی کورٹ میں پُرزور انداز سے اِس کی مخالفت کی۔ متاثرہ خاتون کے کنبے نے سلامتی اور دھمکیوں کا حوالہ دیتے ہوئے درخواست کی مخالفت کی۔
دلی ہائی کورٹ نے BJP سے نکالے گئے لیڈر Sengarکی جیل کی سزا منگل کو معطل کردی تھی، جو اُناؤ آبروریزی کیس میں عمر قید کی سزا کاٹ رہا ہے۔ Sengar کا کہنا تھا کہ وہ پہلے ہی سات سال پانچ مہینے جیل میں گزارچکا ہے۔x