ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 18, 2025 9:47 AM | BSNL - MOU

printer

BSNL نے پورے ملک میں اپنی موبائل کنکٹی ویٹی کو بڑھاوا دینے کی خاطر محکمہئ ڈاک کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کیے ہیں۔

ڈاک کے محکمے اور بھارت سنچار نگم لمیٹڈ BSNL نے ملک بھر میں BSNL کی موبائل کنیکٹی وِٹی کو فروغ دینے کے لیے کل نئی دلّی میں ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے۔ اس مفاہمت نامے کا مقصد ڈیجیٹل فرق کو دور کرنا، دیہی گھرانوں کو موبائل خدمات کے ذریعے بااختیار بنانا اور ڈیجیٹل انڈیا کے وسیع تر مقاصد جیسے مالی شمولیت اور سماجی و معاشی ترقی کو آگے بڑھانا ہے۔ اس سمجھوتے کے تحت خصوصی طور پر ملک کے دوردراز علاقوں میں رہنے والے شہریوں کے لیے BSNL کی ٹیلی مواصلات خدمات کو زیادہ قابلِ رسائی اور کفایتی بنایا  جائے گا۔ اس کے تحت ڈاک کا محکمہ ایک لاکھ 65 ہزار سے زیادہ ڈاک خانوں کے اپنے نیٹ ورک کو BSNL کے سِم کارڈ کی فروخت کے لیے استعمال کرے گا۔

اس طرح محکمہئ ڈاک، BSNL نیٹ ورک کے لیے آخری سرے تک رسائی کے لیے ایک مؤثر ذریعہ ثابت ہوگا اور BSNL شہری اور دیہی دونوں علاقوں میں اپنی موجودگی کو مزید مستحکم کر سکے گا۔×