BRICS ممالک نے پہلگام کے دہشت گردانہ حملے کی سخت مذمت کی ہے اور ہر طرح کی دہشت گردی سے نمٹنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے، جس میں سرحد پار سے دہشت گردوں کی نقل وحرکت، مالی اعانت اور محفوظ پناگاہیں فراہم کرنا شامل ہے۔ برازیل کے Rio de Janeiro میں جاری سربراہ کانفرنس میں برکس اعلامیئے میں ممبر ملکوں نے دہشت گردی پر دوہرے معیار کو مسترد کرنے پر زور دیا۔BRICS سربراہ کانفرنس میں امن وسلامتی سے متعلق اجلاس میں وزیراعظم نریندر مودی نے دہشت گردی کی لعنت کا معاملہ اٹھایا۔ انہوں نے پہلگام کے دہشت گردانہ حملے کی سخت مذمت کرنے اور بھارت کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنے کیلئے ممبر ملکوں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اُس حملے کو بھارت کی روح، شناخت اور وقار پر سیدھا حملہ قرار دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ نہ صرف بھارت پر بلکہ پوری انسانیت پر حملہ تھا۔ انہوں نے دہشت گردی کو بالکل بھی برداشت نہ کرنے پر زور دیا اور مزید کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف پابندیاں نافذ کرنے میں کوئی پس وپیش نہیں ہونا چاہئے۔ انہوں نے اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ بھارت تنازعات کے حل کیلئے مذاکرات اور سفارتکاری اور عالمی اَمن کی حصولیابی کے موقف کا پابند ہے۔ انہوں نے بھارت میں آئندہ سالBRICS سربراہ کانفرنس کیلئے رہنماؤں کو مدعو کیا۔×