Brasilia میں صدارتی محل سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ برازیل کے صدر Luiz Inacio Lula da Silva نے روس کے صدر ولادیمیر پتن کے ساتھ تقریباً 40 منٹ تک بات چیت کی۔
اس میں مزید کہا گیا ہے کہ ولادیمیر پتن نے اُنہیں امریکہ کے ساتھ مذاکرات اور یوکرین میں جاری جنگ اور قیام امن کی حالیہ کوششوں کے بارے میں بتایا۔
دونوں لیڈروں نے BRICS بلاک میں اُبھرتی ہوئی معیشتوں کے بارے میں بھی تبادلہئ خیال کیا اور موجودہ عالمی سیاسی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا۔×