بوتسوانا، پروجیکٹ چیتا کے تحت انھیں بھارت لانے کیلئے آج سپرد کرے گا۔ یہ اعلان کل صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو اور بوتسوانا کے ان کے ہم منصب Duma Boko کے درمیان ہوئی دو طرفہ بات چیت کے بعد ایک مشترکہ پریس بریفنگ کے دوران کیا گیا۔
بھارت اور بوتسوانا کے صدر Gaborone کے نزدیک ایک Qurantine مرکز میں چیتوں کو چھوڑے جانے کے عمل کا مشاہدہ کریں گے۔
یہ عمل بوتسوانا کی جانب سے چیتوں کو بھارت کو عطیہ کرنے کی علامت ہوگا۔ چیتوں کی یہ سپردگی دونوں ملکوں کے درمیان جنگلی جانوروں کے تحفظ کے شعبے میں دو طرفہ تعاون میں ایک نئے باب کی شروعات کا مظہر ہے۔
یہ چیتے بھارت منتقل کیے جانے سے قبل، کچھ وقت کیلئے Quarnatine مرکز میں رہیں گے۔
بھارت میں چیتوں کی آبادی کو دوبارہ بڑھانے میں مدد کرنے کیلئے، بوتسوانا 8 چیتے عطیہ کرے گا۔
بوتسوانا کے صدر Duma Boko نے کہا تھا کہ یہ معاہدہ، حیاتیاتی تنوع کو فروغ دینے اور مشترکہ ماحولیاتی اہداف کے جذبے کی عکاسی کرتا ہے۔
بوتسوانا کی مدد کے تئیں اظہارِ تشکر کرتے ہوئے صدر جمہوریہ مرمو نے کہا تھا کہ بھارت چیتوں کا اچھی طرح سے خیال رکھے گا۔
پروجیکٹ چیتا ایک منفرد پہل ہے جس کا مقصد بھارت میں چیتوں کی نسل کے معدوم ہونے کے دہائیوں بعد انھیں ملک میں دوبارہ لانا ہے۔
ستمبر 2022 میں، 8 چیتوں کوNamibia سے مدھیہ پردیش کے Kuno نیشنل پارٹ میں لایا گیا تھا اور اِس کے ایک سال بعد 12 چیتے بھارت لائے گئے تھے۔
اِن چیتوں کی کثرت نے نئے ماحول سے مطابقت پیدا کرلی ہے اور وہ اپنا فطری رویہ دکھا رہے ہیں اور قابل ذکر ہے کہ افزاءِش نسل بھی کر رہے ہیں۔
کل دونوں رہنماؤں کے درمیان ہوئی دو طرفہ بات چیت کے بعد، حفظانِ صحت اور ادویہ کے متعلق ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے گئے۔ بھارت نے HIV کے علاج کیلئے کئے گئے Botswana کے اقدامات میں مدد کرنے کیلئے ARV ادویہ کی فراہمی کا اعلان کیا تھا۔
مذاکرات کے بعد صدر جمہوریہ مرمو نے بوتسوانا کے ارکانِ پارلیمنٹ سے خطاب کیا اور ڈائمنڈ تجارتی کمپنی بوتسوانا کا دورہ کیا۔
شام کے بوتسوانا کے صدر نے صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا۔ آج اپنا دورہ مکمل کرنے سے پہلے صدر جمہوریہ مرمو بوتسوانا میں بھارتی برادری کے افراد سے بات چیت کریں گی۔x