January 19, 2026 9:17 AM | BJP Election

printer

BJP کے قومی صدر کے انتخاب کیلئے نامزدگیاں داخل کرنے کا کام آج کیا جائے گا۔

بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی صدر کے چناؤ کیلئے نامزدگیاں آج داخل کی جائیں گی۔ پارٹی کے قومی ریٹرننگ افسر کے-لکشمن کی طرف سے جاری چناؤ کی تاریخوں کے مطابق یہ نامزدگیاں دوپہر دو سے چار بجے تک داخل کی جاسکیں گی۔

یہ سارا چناؤ عمل نئی دلی میں پارٹی کے صدر دفتر میں مکمل کیا جائے گا۔

انتخابی شیڈول کے مطابق، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال شام 4 بجے سے 5 بجے تک کی جائے گی، جس کے بعد نامزدگیاں واپس لینے کا مرحلہ شروع ہوگا، جو آج شام 6 بجے تک جاری رہے گا۔ نامزدگی کے عمل کی تکمیل کے بعد، اگر ضرورت پڑی تو کل ووٹنگ کرائی جائے گی۔ BJP کے نئے قومی صدر کا باضابطہ اعلان اسی دن کیا جائے گا۔

BJP کے قومی صدر کا انتخاب ایک الیکٹورل کالج کے ذریعے کیا جاتا ہے، جس میں پارٹی کے قومی کونسل اور ریاستی کونسلوں کے نمائندے شامل ہوتے ہیں۔ اِس وقت یہ عہدہ مرکزی وزیر جگت پرکاش نڈا کے پاس ہے۔ جناب نڈا کو جون 2019 میں BJP کا قومی کارگزار صدر مقرر کیا گیا تھا۔

اِس کے بعد جنوری 2020 میں انہیں بلا مقابلہ پارٹی صدر منتخب کیا گیا تھا۔ انہوں نے اُس وقت کے پارٹی صدر امت شاہ کی جگہ لی تھی۔