January 22, 2026 3:02 PM

printer

BJP کے سینئر لیڈر اور مرکزی وزیر پیوش گوئل نے کہا ہے کہ تمل ناڈو کے Maduranthakam میں کَل وزیراعظم نریندر مودی کے عوام سے خطاب کے سلسلے میں اتحادیوں کے ساتھ بات چیت ہوئی ہے

BJP کے سینئر لیڈر اور مرکزی وزیر پیوش گوئل نے کہا ہے کہ تمل ناڈو کے Maduranthakam میں کَل وزیراعظم نریندر مودی کے عوام سے خطاب کے سلسلے میں اتحادیوں کے ساتھ بات چیت ہوئی ہے۔ آج ریاستی اپوزیشن رہنما اور AIADMK کے جنرل سکریٹری Edappadi Palanisamy کے ساتھ میٹنگ کے بعد چنئی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ DMK کی عوام کو مخالفت کرنی چاہئے، کیونکہ وہ عوام مخالف اور ترقی مخالف ہے۔ انہوں نے Udhayanidhi اسٹالن کی سناتن مخالف رائے زنی پر تنقید کی اور انہوں نے لوگوں کے جذبات کو زَک پہچانے اور ذہنوں میں تفریق پیدا کرنے کی ہائی کورٹ کی جانب سے مذمت کئے جانے کا بھی حوالہ دیا۔ انہوں نے، اُن کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا اور کہا کہ انہیں حکومت سے ہٹادیا جانا چاہئے۔×