BJP کے سینئر رہنماء اور وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بہار اسمبلی انتخابات میں کامیابی، ترقی کی سیاست کو اپنائے جانے اور بھائی بھتیجا واد کی سیاست کو ردّ کیے جانے کا نتیجہ ہے۔
کَل شام نئی دلّی میں BJP کے صدر دفتر میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ یہ، بہار کی اُن خواتین کی کامیابی ہے، جنہوں نے RJD کے جنگل راج کا سامنا کیا۔
انہوں نے لوگوں کو، جمہوریت میں اپنے یقین کو دہرانے اور انتخابی کمیشن کو ریکارڈ تعداد میں ووٹنگ کرانے پر مبارکباد دی ہے۔
انہوں نے اسے جمہوریت کی کامیابی قرار دیا، جس سے ملک کے انتخابی عمل پر اعتماد کو تقویت ملی ہے۔
جناب مودی نے کہا کہ بہار اسمبلی انتخابات میں کامیابی سے، کیرالہ، تمل ناڈو، پدوچیری، آسام اور مغربی بنگال میں BJP کارکنوں کو توانائی ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جیسا کہ گنگا، بہار سے بنگال تک بہتی ہے، بہار میں بھی بنگال میں BJP کی کامیابی کا راستہ ہموار کر دیا ہے۔